ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

این جی اوز کی رجسٹریشن میں دوسری مرتبہ توسیع 

این جی اوز کی رجسٹریشن میں دوسری مرتبہ توسیع 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قیصر کھوکھر ) محکمہ داخلہ پنجاب نے این جی اوز اور خیراتی اداروں کی رجسٹریشن کی تاریخ میں دوسری مرتبہ توسیع کر دی، اب رجسٹریشن کا عمل 30 ستمبر تک جاری رہے گا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں این جی اوز اور خیراتی اداروں کی رجسٹریشن کیلئے تاریخ میں دوسری بار توسیع کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ نے پہلے 15 ستمبر تک توسیع کی تھی، جس کے بعد اب دوبارہ 30 ستمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے آگے مزید تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔،

تمام این جی اوز اور خیراتی ادارے اپنی رجسٹریشن انہیں پندرہ روز میں مکمل کروائیں۔ محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق 30 ستمبر کے بعد کسی غیر رجسٹرڈ این جی او یا خیراتی ادارے کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے اس سے قبل رجسٹریشن کیلئے آخری تاریخ 31 اگست سے بڑھا کر 15 ستمبر کر دی گئی تھی۔ این جی اوز کے مالکان کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اس کمیشن کے ذریعے اپنے اداروں کی رجسٹریشن 15 ستمبر سے پہلے پہلے کروا لیں۔

یاد رہے کہ فنڈز کے ذرائع اور اس کے شفاف استعمال کیلئے رجسٹریشن کا عمل یقینی بنایا جا رہا ہے۔