ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر سے برطانوی وفد کی ملاقات

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر سے برطانوی وفد کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: برطانوی ہوم سیکرٹری کی لاہور آمد کے حوالے سے برطانوی سکیورٹی وفد کی لاہور پولیس کے افسران سے ملاقات، لاہور پولیس نے فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔         

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر سے برطانوی وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی، اس موقع پر ایس پی سکیورٹی محمد نوید جب کہ وفد میں مس ایما، سائمن پراؤٹ اور سائمن پینتھم موجود تھے۔ وفد کے ارکان نے برطانوی ہوم سیکرٹری کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈی آئی جی شہزاد اکبر نے اس موقع پر کہا کہ برطانوی ہوم سیکرٹری کودورہ پاکستان کے موقع پر فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ایس پی سکیورٹی محمد نوید برطانوی ہوم سیکرٹری کے دورہ پاکستان کے موقع پر سکیورٹی معلامات کے حوالے سے فوکل پرسن ہوں گے۔ برطانوی ہوم سیکرٹری کے دورہ پاکستان کے دوران ٹریفک کے خاطر خواہ انتظامات کئے جائیں گے۔