ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ہائرایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ کیلئے خوشخبری

محکمہ ہائرایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیرہائرایجوکیشن یاسرہمایوں سرفراز نے اساتذہ کے تبادلوں  سےپابندی ا ٹھانے کااعلان کیا،سوموارسےتبادلوں کیلئے درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں، تبادلوں کے لئے ون ونڈو آپریشن کاآغاز کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیرہائرایجوکیشن یاسرہمایوں سرفراز نے کہا کہ اساتذہ کے تبادلوں پرپابندی کوختم کیا گیا ہے اس کے لئے ون ونڈ وآپریشن کا اجرا کیا ہے،اب کسی سفارش کےبغیرتبادلے کئے جائیں تبادلوں کےخواہشمندیکم اکتوبرتک فارم جمع کرواسکتے ہیں,وزیرہائرایجوکیشن نے مزید کہا کہ  یکم اکتوبرکےبعدتبادلوں پرپابندی ہو گی درخواستیں وصول نہیں کی جائیں گی،اگلےبرس تبادلوں کا خودکارکمپیوٹرائزڈسسٹم متعارف کروایاجائیگا،اساتذہ،ملازمین گھر بیٹھے درخواست جمع کرواسکیں گے۔

صوبہ میں وائس چانسلرزکی خالی اسامیوں پرفوری بھرتی رواں سال کےآخرتک کردی جائے گی،وائس چانسلرزکی تقرری کیلئے سرچ کمیٹی تشکیل دی جائےگی،شفاف پالیسی کےتحت سکالرزکوکمیٹی میں شامل کیا جائےگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer