سٹی 42: سکالر شپ لینے والے ہونہار طلبا کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی ۔
پاکستان ایجوکیشن اینڈومنٹ پروگرام حکام کے مطابق سکالرشپ فنڈز، سٹوڈنٹس کو اب ڈیجیٹل نظام سے براہ راست ٹرانسفر کیے جائیں گے۔پاکستان ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ نے اسکالرشپ ادائیگی کا نظام ڈیجیٹل کرنے کا اعلان کر دیا۔
جے ایس بینک کے ادارے زندگی اور پاکستان ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ کے درمیان مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا۔ڈیجیٹل سسٹم سے شفافیت اور بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔