ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ سٹیٹس لگانے والوں کے لیے اہم فیچر سامنے آگیا

واٹس ایپ سٹیٹس اوپن کیے بغیر سٹیٹس دیکھنے کا نیا طریقہ

واٹس ایپ سٹیٹس لگانے والوں کے لیے اہم فیچر سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: واٹس ایپ سٹیٹس لگانے  والوں کے لیے اہم فیچر  کا اضافہ ہونے  جا رہا ہے ۔

Wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں یہ فیچر دیا گیا ہے۔ اس فیچر سے صارفین کو مخصوص کانٹیکٹس کی جانب سے سٹیٹس پوسٹ کیے جانے پر نوٹیفکیشن موصول ہوگا۔اس طرح انہیں اپنے دوستوں یا گھر والوں کے نئے اسٹیٹس فوری دیکھنے کا موقع ملے گا۔

ہ نیا فیچر بتدریج بیٹا ورژن میں متعارف کرایا جا رہا ہے اور آنے والے ہفتوں میں مزید افراد کو اس تک رسائی دی جائے گی۔اگر آپ واٹس ایپ کا بیٹا ورژن استعمال کرتے ہیں اور یہ فیچر دستیاب ہے تو اسے استعمال کرنا آسان ہے۔

نوٹیفیکشن  حاصل کرنے کا طریقہ

فیچر کو ایکٹیویٹ کرنے کے لیے کسی کانٹیکٹ کا اسٹیٹس اوپن کریں اور پھر اوور فلو مینیو اوپن کرکے گیٹ نوٹیفکیشن کو سلیکٹ کریں۔

ایسا کرنے پر ایپ کی جانب سے تصدیق مانگی جائے گی اور پھر جب بھی اس کانٹیکٹ کی جانب سے نیا اسٹیٹس شیئر کیا جائے گا، تو آپ کو نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔آپ اسی مینیو میں جاکر نوٹیفکیشنز کو کسی بھی وقت میوٹ کرسکتے ہیں۔اگر اسٹیٹس میں کسی تصویر یا ویڈیو کو شامل کیا جائے گا تو نوٹیفکیشن میں اس کا چھوٹا پریویو بھی دکھایا جائے گا تاکہ صارفین ایپ اوپن کیے بغیر اپ ڈیٹس کو دیکھ سکیں۔ہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے تو اسے کب تک تمام صارفین کو متعارف کرایا جاتا ہے، یہ کہنا مشکل ہے۔