پنجاب میں عید میلاد النبی ﷺ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟نوٹیفکیشن جاری

Eid Milad un-Nabi holiday
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصرکھوکھر)عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل ہوگی،تمام سرکاری ادارے اور دفاتر بند رہیں گے،پنجاب حکومت نےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔
 حکومت پنجاب نے 19 اکتوبر بروز منگل کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیاہے، منگل کو صوبے کے تمام دفاتر اور سرکاری ادارے بند رہیں گے،پنجاب حکومت کی جانب سے اس حوالے سے نوٹی فکیشن کا اجرا بھی کردیاگیاہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے،کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے 12 ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین اور وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت 12 ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں 12 ربیع الاول کے موقع پر تقریب کے انعقاد کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں عید میلاد النبی کی تقریب کی تیاریوں اور رحمت العالمین سکالر شپ کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا جبکہ بریفنگ میں بتایا گیا 12 ربیع الاول کو دو بڑی تقریبات ہوں گی، ایک تقریب ایوان صدر اور دوسری کنونشن سنٹر میں ہوگی، وزیراعظم بڑے مذہبی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

وفاقی وزراء کہتے ہیں وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق 12 ربیع الاول یوم ولادت رسول شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ فواد چودھری کا کہنا تھا عشرہ رحمت اللعالمین کی تقریبات کے موقع پر ”پیغام پاکستان“ سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرکے ہم ایک ایسے معاشرے کی تشکیل ممکن بنا رہے ہیں جو رواداری اور برداشت پر مبنی ہے۔

رحمت العالمین اتھارٹی کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے، اس اتھارٹی کے ذریعے نوجوان نسل کو مسلمانوں کی تاریخ اور اسلامی انقلاب کے پہلوﺅں سے روشناس کرایا جائے گا،وفاقی وزیر نورالحق کا کہنا تھا عشرہ شان رحمت کے سلسلے میں وزارت مذہبی امور نے 20 اکتوبر تک مختلف موضوعات کا شیڈول جاری کیا ہے، علماءکرام ان موضوعات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیرت کانفرنسوں کا انعقاد کریں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer