(جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سرکاری سکولوں میں بریک ٹائم کا دورانیہ 10 منٹ کم کردیا، نئےاوقات کار کا اطلاق سکولوں پر منگل سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے موسم سرما کی آمد کے پیش نظر سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے ہیں،گزشتہ سال سکولوں میں بچوں کو 40 منٹ کا بریک ٹائم دیا جاتا تھا جو کہ اب 10منٹ کم کر کے 30 منٹ کردیا گیا ہے، ہر سال سکولوں میں 30 منٹ بریک اور 10 منٹ نماز ظہر کیلئے رکھے جاتے تھے، اساتذہ کا کہنا تھا کہ نماز کے 10 منٹ کم کرکے 30 منٹ کی بریک کردی گئی ہے۔
دوسری جانب ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ طلباء کی سہولت کیلئے دس منٹ کا وقفہ کم کیا گیا تاکہ بچوں کو اڑھائی بجے چھٹی مل سکے، اگر بریک ٹائم کا دورانیہ کم نہ کیا جاتا تو بچوں کو سہ پہر 3 بجے چھٹی ملنی تھی۔