ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ لیبر کا ایکشن: کم از کم اجرت نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

محکمہ لیبر کا ایکشن: کم از کم اجرت نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 قیصر کھوکھر: محکمہ لیبر نے کم از کم اجرت 40 ہزار روپے سے کم دینے والے اداروں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔

سیکرٹری لیبر نعیم غوث نے لاہور شہر سے مہم کا آغاز کیا، جس کے تحت محکمہ کی ٹیمیں فیلڈ میں جا کر اجرت کی ادائیگیوں کا جائزہ لیں گی۔

محکمہ لیبر کے مطابق جو بھی ادارہ کم از کم مقررہ اجرت ادا نہیں کرے گا، اسے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، اور ضرورت پڑنے پر اس کے دفاتر سیل کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔

سیکرٹری لیبر نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔