ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امتحانی نظام میں بڑی اصلاحات کا فیصلہ

امتحانی نظام میں بڑی اصلاحات کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض :تعلیمی نظام میں طلباء کی صلاحیتوں، سمجھ اور تجزیاتی سوچ کو بہتر انداز میں جانچنے کے لیے امتحانی نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیئرمین ٹاسک فورس مزمل محمود کی ہدایت پر تمام تعلیمی بورڈز میں اصلاحات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، نئے پیپر پیٹرن کے تحت سوالیہ پرچے مختلف گریڈز اور ڈیفیکلٹی لیولز کے مطابق تیار کیے جائیں گے,40 نمبروں کا حصہ آسان نوعیت کے سوالات پر مشتمل ہوگا,سوالیہ پرچہ میں اگلے مرحلے کے سوالات 10، 10 نمبروں کے حساب سے مشکل ہوں گے,طلباء کی تجزیاتی اور فکری صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے مکمل نیا کیمبرج طرز کا پیپر پیٹرن متعارف کرایا جائے گا.

تمام پیپر سیٹرز کو کیمبرج کے ذریعے تربیت دی جائے گی تاکہ وہ نئے نظام کے مطابق سوالات تیار کر سکیں۔ پہلے سال پیپر سیٹرز پرانے طریقہ کار کے مطابق پرچے بناتے رہے۔

مزمل محمود کا کہنا تھا کہ اصلاحات کے لیے جلد ہی کیمبرج کے ساتھ معاہدہ کیا جائے گا تاکہ نئے پیپر پیٹرن کو ہر تعلیمی بورڈ میں نافذ کیا جا سکے۔