ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

6سال قبل اغوا فوزیہ بی بی کی بازیابی پنجاب پولیس کیلئےمعمہ بن گئی

6سال قبل اغوا فوزیہ بی بی کی بازیابی پنجاب پولیس کیلئےمعمہ بن گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : کاہنہ سے چھ سال قبل اغوا ہونے والی فوزیہ بی بی کی بازیابی کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ میں فوزیہ بی بی کے اغوا اور ’جنات لے جانے‘ کے مبینہ بیان سے متعلق کیس کی سماعت 20 نومبر کو ہوگی۔ کیس لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے سماعت کے لیے کاز لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ آئی جی پولیس ایک مرتبہ پھر عدالت کے روبرو پیش ہوں گے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم سائلہ حمیداں بی بی کی درخواست پر سماعت کریں گی ،عدالت میں سماعت کے دوران آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پیش ہوں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور پہلے بھی دو مرتبہ مغوی کی بازیابی کیلئے عدالت سے مہلت حاصل کر چکے ہیں، تاہم تاحال فوزیہ بی بی کی بازیابی ممکن نہیں ہو سکی۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ اس کی بیٹی فوزیہ بی بی، جو چھ سال قبل اغوا ہوئی تھی، کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔ فوزیہ بی بی کا اغوا مقدمہ 2019 میں تھانہ کاہنہ میں درج کیا گیا تھا، جس میں مغویہ کے شوہر اور ساس کو نامزد کیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس کے لیے فوزیہ بی بی کی بازیابی ایک پیچیدہ اور حساس معاملہ بن چکی ہے۔ عدالت میں یہ معاملہ اہم حیثیت اختیار کر گیا ہے کیونکہ عدالتی حکم کے باوجود ابھی تک فوزیہ بی بی بازیاب نہیں ہوئی۔

Ansa Awais

Content Writer