ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیت کیسے ممکن ہوئی؟ بابراعظم نے راز کی بات بتا دی

جیت کیسے ممکن ہوئی؟ بابراعظم نے راز کی بات بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 روزینہ علی: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز بابر اعظم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ فینز نے جس محبت اور سپورٹ کا اظہار کیا وہی ان کے لیے سب سے بڑا حوصلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فینز نے جنتا سپورٹ کیا وہی مجھے حوصلہ دیتے ہیں، گزشتہ سریز میں سٹارٹ اچھاملا بدقسمتی سے اسوقت اچھا نہیں کھیل سکا۔

اننگ سٹارٹ ہوئی تو یہی تھا کہ فخر کے ساتھ مل کر بہترین کھیلوں، صورتحال کے مطابق کھیلنے کے لیے اپنے آپ کو واپس لانے میں کامیاب ہوا، جب بھی سنچری کرتے ہیں تو حوصلہ ملتا ہے، کافی طویل پریڈ تھا ہمیشہ کوشش جاری رکھی اور آج کرکے دیکھا بھی دیا۔

سٹار بلے باز بابراعظم کا کہنا تھا کہ جب پرفارم نہیں کررہا ہوتا مختلف خیالات ذہین میں آتے ہیں، ہر کسی نے حوصلہ دیا اور جب اللّٰہ کریم آپ کو نوازنا چاہتا ہے تو پھر آپ کو ملتا ہے،ٹف ٹائم گزرا لیکن اپنی فٹنس کو بہتر کیا بہتر کرنے کی کوشش کی ہر روز کے پلان کو مکمل کریں نتیجہ آپ کو لازمی ملتا ہے۔

جب بھی کبھی مشکل وقت آئے اپنے اوپر اعتماد رکھیں سب بہتر ہوجائے جاتا ہے، میرے کوچز شاہد اسلم منصور رانا، گھر والے جن کےساتھ بچپن سے رہے وہ ہیلپ کرتے ہیں، فارم نہ کرسکنے پر کی جانے والی باتوں و تنقید کو اگنور کرکے خود کو بہتری کے لیے متحرک رکھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کےسٹار بلے باز کا مزید کہنا تھا کہ سب کھلاڑیوں نے ساتھ دیا انکا بیک کرنا بوسٹر تھا فنیز نے نہیں چھوڑا، میرا کام کرکٹ کھیلنا میرا کام گراؤنڈ میں پرفارم کرنا ہے اس پر توجہ ہے جواب دینا کام نہیں، ریکارڈ کا نہیں صرف ٹیم کو میچ جتانا مقصد ہونا چاہے ریکارڈ بنتے رہتے ہیں ۔