ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  بابراعظم کی لینڈمارک ریکارڈ بنانےوالی سینچری

Babar Azam Century, Babar Azam\'s new world record
کیپشن: بابر اعظم سکور بورڈ پر اپنا نیا ریکارڈ درج کر رہے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:  :  بابر اعظم  آخر فارم میں آ گئے۔ آج سری لنکا کے ساتھ ون ڈے میچ میں سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانے والے بیٹر بھی بن گئے اور سب سے طویل وقفہ کے بعد ون ڈے سینچری بنانے کا ورلد ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔

سری لنکا کے ساتھ  دوسرے ون ڈے  میچ میں بابر اعظم نے سنچری کی تو یہ کوئی عام سینچری نہیں تھی، یہ سینچری بنا کر وہ سب سے کم اننگز میں 20 ون ڈے انٹرنیشنل سینچریاں بنانے والے پاکستانی بیٹر بن گئے۔ سعید انور نے بھی  20 سینچریاں کیں لیکن سعید انور نے 244  ویں ون ڈے میچ کھیل کر یہ سینچریاں کیں۔ بابر اعظم نے 136 ویں  اننگز  میں 20 ویں ون ڈے انٹرنیشنل سنچری سکور کی۔ جب وہ 244 ویں اننگز تک پہنچیں گے تب تک شاید وہ لٹل ماسٹر کا ریکارڈ بھی توڑ چکے ہوں گے۔

Caption  دو سال سے طاری جمود ٹوٹا تو بابر اعظم خوش نظر آئے، انہوں نے سینچری سٹروک لگانے کے بعد وکٹ پر پروردگارِ عالم کو  فارم مین واپس آنے پرسجدہ کر کے  اس کا شکر ادا کیا۔ پھر اپنے فینز کی طرف متوجہ ہوئے۔ آج عرصے بعد  فینز کو پہلے والا اعتماد اور انرجی سے بھرا  بابر دکھائی دیا تو سب ہی خوش ہوئے۔

 

بابر اعظم کم سے کم اننگز میں 20 سنچریاں  کرنے والے دنیا میں تیسرے کھلاڑی ہیں۔  ہاشم آملہ نے 108 اور ویرات کوہلی نے 133 اننگز میں 20 ویں سنچری سکور کی ہیں۔ آج دوسرا ریکارڈ نہ بنا کہ  بابر اعظم نے 2 سال 2 ماہ اور 15 دن کے طویل وقفے کے بعد کم بیک کیا اور  ایک بار پھر  انٹرنیشنل سنچری سکور کی۔ یہ منفی ریکارڈ  اپنی جگہ ایک خوبصورت ریکارڈ ہے کہ وہ واپس آنے میں کامیاب ہوئے۔

 بابر اعظم  نے کہا،  اس سنچری کا انتظار کررہا تھا ۔خوشی ہے لیجنڈز کے ساتھ میرا نام آتا ہے ۔خود پر یقین رکھا اور سنچری بنانے میں کامیاب ہوا ۔ انہوں نے کہا، میں کافی عرصے سے کوشش کررہا تھا اور بالاآخر سنچری بنانے میں کامیاب رہا۔خوشی اس بات کی ہے کہ میری کارکردگی سے پاکستان جیت گیا  ۔

میچ کے بعد بابر اعظم نے سکور بورڈ پر اپنا ریکارڈ درج کیا۔