ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبا کیلئے خوشخبری

طلبا کیلئے خوشخبری
کیپشن: students
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کو گریس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل کمیشن(پی ایم سی )نے غلطیوں کی نشاندہی پر ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کو گریس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایم سی کے صدر نوشاد شیخ نے بتایا کہ پی ایم سی کے اجلاس میں امیدواروں کی شکایت کا جائزہ لیا گیا اور طے کیا گیا کہ غلط سوالات اور آؤٹ آف کورس سوالات پر گریس مارکس دیے جائیں گے، یہ ہدایت تمام ٹیسٹ لینے والی جامعات کے وی سی تک پہنچادی گئی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں مکمل نتائج جاری کردیے جائیں گے۔