ویب ڈیسک: ملک میں نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ آنے میں تاخیر کا امکان ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ ملک میں نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ آنے میں تاخیر کا امکان ہے، نئے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ کی منظوری کیلئے حکومت کو ڈیزائن بھیج دیئے تھے تاہم حکومت نے ڈیزائن میں کچھ تبدیلیاں اور مزید بہتر کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک کو واپس بھیجے ہیں،سٹیٹ بینک اس پر کام کر رہا ہے نئے نوٹ کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔