ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج رات گیس سپلائی بند رہے گی 

کچھ علاقوں میں گیس اتوار صبح 8 بجے تک معطل رہ سکتی ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج رات گیس سپلائی بند رہے گی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سوئی سدرن گیس  نے  اہم اعلان  کرتےہوئے کہا کراچی کے مختلف علاقوں میں آج رات گیس سپلائی بند رہے گی ۔ 
سوئی سدرن گیس نے اپنے  اعلامیہ میں کہا نیپا فلائی اوور کے قریب گیس پائپ لاینز ککو لوئرنگ کا کام ہوگا ۔بی آر ٹی روٹ پر نیپا فلائی اوور کے قریب ٹرانس کراچی کی درخواست پرکام ہوگا۔16 انچ اور 20 انچ قطر کی ہائی پریشر گیس پائپ لائنز کی لوئرنگ کا کام ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب انجام دیا جائے گا۔
ہفتے کی  رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک کام ہوگا ۔مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔تاہم تکنیکی نوعیت کے پیش نظر کام صبح 8:00 بجے تک بھی جاری رہ سکتا ہے۔
کام کے دوران  لیاقت نیشنل ہاسپیٹل، آغا خان ہاسپیٹل، کراچی سینٹرل جیل کے اطراف عارضی بندش ہوگی ۔ان  علاقوں اور صارفین کو گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
اس دوران سائٹ انڈسٹریل ایریا میں گیس کے کم پریشر کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔۔گلشنِ اقبال کے تمام بلاکس میں گیس سپلائی اتوار صبح 8 بجے تک معطل رہ سکتی ہے 
پی آئی بی کالونی ، جمشید روڈ ،لائنز ایریا ، پی ایچ ایس سوسائٹی میں گیس اتوار صبح 8 بجے تک معطل رہ سکتی ہے ۔صدر،کھارادر کے بعض علاقے،لیاری اور گارڈن اور اطراف کے علاقے بھی متاثر ہونگے ۔ان علاقوں میں گیس کی فراہمی صبح 8:00 بجے تک معطل رہ سکتی ہے۔
صارفین کو درپیش آنے والی تکالیف کے لیے ادارہ معززت خواہ ہے۔