ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

935 سٹوڈنٹس کا تعلیمی مستقبل خطرے میں ؛ 26 کروڑ 20 لاکھ کے سکالر شپ فنڈز روک لیے گئے

935 سٹوڈنٹس کا تعلیمی مستقبل خطرے میں ؛ 26 کروڑ 20 لاکھ کے سکالر شپ فنڈز روک لیے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کی غفلت  سے کامسیٹس یونیورسٹی کے 935 طلباء کا تعلیمی مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔
سکالر شپ فنڈز کے 26کروڑ 20لاکھ کے فنڈز روک لئے گئے۔ فیکٹری مزدوروں کے بچوں کا ڈگری سے محروم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔یونیورسٹی اپنے وسائل سے مزدور بچوں کو کھانا ،رہائش دینے پر مجبور  کردیا 
610طلباء کے 13 کروڑ 90 لاکھ واجب الادا ہیں ۔ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے صرف 3 کروڑ 80 لاکھ ادا کئے۔325طلباء سال 2025 سمسٹر کے 12 کروڑ 30 لاکھ فنڈز کے منتظر ہیں ۔ فنڈز کا اجرا نہ ہونے سے ملازمین کی تنخواہیں رک گئیں۔ورکرز ویلفیئر فنڈ کے واجبات نے کامسیٹس یونیورسٹی کو مالی بحران میں دھکیل دیا
طلباء کی ٹرانسکرپٹ اور ڈگریاں روکے جانے کا خطرہ ہے ۔پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ سے فوری ادائیگی کا مطالبہ ہے ۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ ہے ۔انتظامیہ  فنڈز جاری نہ ہوئے تو سینکڑوں طلباء کی تعلیم ادھوری رہ جائے گی،پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ 26 کروڑ کے واجبات فوری ادا کرے۔