ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزادکشمیر میں عام انتخابات ؛الیکشن کمشن نے تاخیر کی افواہوں کو مسترد کردیا

آزادکشمیر میں عام انتخابات ؛الیکشن کمشن نے تاخیر کی افواہوں کو مسترد کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں تاخیر کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آزادکشمیر میں انتخابات بروقت ہوں گے۔
 سیکرٹری آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن راجہ شکیل خان نے 24 نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیر میں جولائی 2026 میں شفاف انداز سے الیکشن ہونگے، التواء کا کوئی امکان نہیں ہے۔

 سیکرٹری آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن راجہ شکیل خان کاکہناہے کہ  حتمی ووٹر فہرستوں کی پرنٹنگ کے بعد الیکشن شیڈول جاری کر دیا جائے گا،آزادکشمیر میں انتخابات یقینی بنانے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔
 سیکرٹری الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ الیکشن شیڈول 20 مئی تک آسکتا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer