آزاد نہڑیو:سندھ پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین محمد وسیم احمد خان کی چار سالا مدت آج ختم ہو ر ہی ہے، نیا چیئرمین کون ہوگا دو ناموں پر غور جاری حتمی منظوری وزیر اعلی سندھ دیں گے.
ذرائع کے مطابق کمیشن کے نئے چیئرمین کیلئے دو ناموں پر غور جاری ہے، جن میں سابق اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ محمد غفران میمن اور سابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن شامل ہیں۔
محمد غفران میمن کا نام اس وقت سر فہرست بتایا جا رہا ہے، جبکہ حتمی منظوری وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ دیں گے۔
محمد وسیم احمد خان کو چار سالہ مدت کیلئے چیئرمین تعینات کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کے عہدے پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین کی تعیناتی کے بعد سندھ پبلک سروس کمیشن کے انتظامی معاملات میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔