ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹھویں جماعت بورڈ امتحان کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

آٹھویں جماعت بورڈ امتحان کیلئے رجسٹریشن کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحان کے لیے رجسٹریشن کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت طلبہ کی رجسٹریشن 25 مئی سے شروع ہوگی۔

حکام کے مطابق امیدواروں کی رجسٹریشن کروانے کی آخری تاریخ 8 جولائی مقرر کی گئی ہے، اور اس دوران تمام سکولوں کو طلبہ کا اندراج مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

پیکٹا کی جانب سے جاری مراسلے میں سکول سربراہان کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ طلبہ کا مکمل اور درست ڈیٹا فراہم کریں، جس میں تاریخ پیدائش، والد کا نام اور منتخب مضامین کی تفصیلات شامل ہوں۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کے غلط یا نامکمل ڈیٹا کی صورت میں ذمہ داری متعلقہ سکول انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ تمام سکول سربراہان کو باقاعدہ ہدایات ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ رجسٹریشن کے عمل کو شفاف اور منظم بنایا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈیٹا کی درستگی امتحانی عمل کی شفافیت کے لیے نہایت ضروری ہے، اس لیے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 2026 میں تقریباً 10 لاکھ طلبہ نے آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحان میں شرکت کی، جبکہ حکومت نے آئندہ سال امیدواروں کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اس مقصد کے لیے رجسٹریشن کے عمل کو بہتر اور مؤثر بنانے پر زور دیا جا رہا ہے۔