ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ میں ہزاروں عازمین حج نماز جمعہ کی تیاریوں میں مصروف

مکہ مکرمہ میں ہزاروں عازمین حج نماز جمعہ کی تیاریوں میں مصروف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عثمان خان:مکہ مکرمہ میں موجود ہزاروں سرکاری اور پرائیویٹ عازمین حج نماز جمعہ کی ادائیگی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جہاں حرمین شریفین میں آج لاکھوں افراد نماز جمعہ ادا کریں گے۔

اعداد و شمار کے مطابق 77 ہزار 821 سرکاری عازمین حج مکہ مکرمہ میں موجود ہیں جبکہ 6 ہزار 931 سرکاری عازمین حج مسجد نبوی ﷺ میں نماز جمعہ ادا کریں گے۔ اسی طرح پرائیویٹ سکیم کے 23 ہزار 735 عازمین حج بھی عبادات اور جمعہ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

حجاج کرام کی سفری سہولت کیلئے حرمین شریفین کے نظام کے تحت تقریباً 400 بسیں مختص کی گئی ہیں۔ سعودی حکام نے کلاک ٹاور، کدانہ، جرول اور ری بخش سمیت مختلف ٹرانسپورٹ پوائنٹس مقرر کیے ہیں تاکہ عازمین کو آسانی سے حرم تک پہنچایا جا سکے۔

حکام کے مطابق موسم حج میں صرف رجسٹرڈ عازمین حج کو ہی حرمین شریفین میں داخلے کی اجازت ہے جبکہ رہنمائی کیلئے درجنوں حرم گائیڈز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔آج مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلعم میں لاکھوں عازمین حج نماز جمعہ ادا کریں گے.

کدی بس اڈے سے 34 ہزار، کدانہ سے 38 ہزار، ری بخش سے 1660 اور جرول سے 5 ہزار سے زائد عازمین کو حرم منتقل کیا جا رہا ہے۔

پاکستان حج مشن نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ نسک کارڈ، چھتری، جائے نماز اور پانی کی بوتل اپنے ساتھ رکھیں تاکہ حج کے دوران سہولت اور نظم برقرار رکھا جا سکے۔