ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنگی میدان میں دنیا نے افواج پاکستان کی بہادری کو تسلیم کیا؛ گورنر پنجاب

جنگی میدان میں دنیا نے افواج پاکستان کی بہادری کو تسلیم کیا؛ گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: گورنر ہاوس  میں پاک فوج کے حق میں آپریشن  بنیان موصوص کی کامیابی پر تقریب ہوئی جس میں گورنر پنجاب نے کہا دنیا کے سامنے اب ہم سیسہ پلائی دیوار کی طرح ابھرے ہیں،دنیا ہماری بات ماننے کو تیار نہ ہوتی تھی بھارت دنیا کو فریب میں مبتلا رکھتا تھا،اس جنگ کے بعد کوئی بھارت کی سننے کو تیار نہیں،بلاول نے انٹرنیشنل چینل پر پاکستان کے واضع مؤقف کو سامنے رکھا ہے ،مودی اگر کوئی حرکت کرے گا تو خود ہی ذلیل و خوار ہوگا

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پرگورنر ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، گورنر ہاؤس میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ، کیا شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی ، تقریب میں قومی پرچم تھامے شہریوں کی پاک افواج کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی ،
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرنے اپنی تقریر میں  کہا کہ میں شکریہ ادا کرتا ہوں میڈیا کے دوستوں کا پنجاب کی عوام کا،آج گورنر ہاؤس میں شاندار فتح کا جشن منانے کیلئے آتشبازی کا مظاہرہ کیا ہے،انڈیا کی جانب سے جو جنگ ہم مسلط کرنے کی کوشش کی گئی اس منہہ توڑ جواب دینے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، افواج پاکستان کی شاندار حکمت عملی کی وجہ سے دشمن کو چاروں شانے چت کیا،65 سے اب تک پاک فضائیہ نے جو جھنڈے گاڑھنے کا سلسلہ شروع کیا وہ اب تک جاری ہے
نیول افواج، مسلح افواج کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں،جنگی میدان میں دنیا نے افواج پاکستان کی بہادری کو تسلیم کیا،چین کے وہ جنگی آلات دنیا بھر میں مانے گئے ہیں جن کا مقابلہ نہیں ہے،اس میں ہماری افواج پاکستان کا بڑا حصہ ہے،میں ذاتی طور سمجھتا ہوں جنگ جیتنا اللہ کی طرف سے خاص انعام ہے،انٹرنیخنل لیول پاکستان کی عزت وقار میں اضافہ ہوا،جس عزت کی ہمیں ضرورت تھی اب پاکستانی دنیا بھر میں سینہ تان پر اپنا پاسپورٹ لے کر جائے گا،دس ممالک میں وہ ممالک کو بجٹ پر دفاع کا بڑا حصہ لگاتے ہیں ان میں پاکستان شامل ہے،ہم سے پانچ حصے بڑا ملک جس کو ہماری افواج نے کم وسائل کے باوجود شکست سے دوچار کیا،پوری قوم افواج پاکستان کے سربراہ، پاک فضائیہ اور نیول چیف کا شکریہ ادا کرتے ہیں،دنیا کے سامنے اب ہم سیسہ پلائی دیوار کی طرح ابھرے ہیں،دنیا ہماری بات ماننے کو تیار نہ ہوتی تھی بھارت دنیا کو فریب میں مبتلا رکھتا تھا،اس جنگ کے بعد کوئی بھارت کی سننے کو تیار نہیں،بلاول نے انٹرنیشنل چینل پر پاکستان کے واضع مؤقف کو سامنے رکھا ہے ،مودی اگر کوئی حرکت کرے گا تو خود ہی ذلیل و خوار ہوگا
مودی نے ہاتھ جوڑ کر جنگ بندی کرائی،اسے رافیل پر غرور تھا وہ گرے ایس 400 کا غرور خاک میں ملا،مودی کے پاس اب جواز نہیں کے گھمنڈ میں آکر اب کوئی حرکت کرے گا،جنگ اللہ کے نام تھی جس میں ہمیں کامیابی ملیں،کشمیر کا مسئلہ سرد خانے میں پڑا تھا جو اب ابھر کر سامنے آیا ہے،ٹرمپ اب کشمیر جی بات کرتے ہیں کہتے ہیں اس کا مسئلہ حل ہونا چاہئیے