ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈیکل کے بعد نرسنگ کالجوں کا بھی نیا نصاب متعارف کرانے کا فیصلہ

میڈیکل کے بعد نرسنگ کالجوں کا بھی نیا نصاب متعارف کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زاہد چودھری :میڈیکل کے بعد نرسنگ کالجوں کا بھی نیا نصاب متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

 مہارتوں پرمبنی بی ایس نرسنگ 4سالہ نصاب کو "کمپاس" کا نام دیا گیا۔یو ایچ ایس کے تمام الحاق شدہ نرسنگ کالجوں پر پہلے سمسٹر سے لاگو ہوگا۔وی سی پروفیسر احسن وحید راٹھور کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا۔یو ایچ ایس بورڈ آف سٹڈیز نرسنگ نے نصاب کی منظوری دے دی۔

چار سالہ پروگرام میں کلینیکل کریڈٹ آورز 35 سے بڑھا کر 54 کر دئیے گئے۔نرسنگ کے  سٹوڈنٹس کو ہفتے میں 3دن کلاسز اور 3دن ہسپتالوں میں پڑھایا جائے گا۔پہلے سال سے ہی نرسنگ سٹوڈنٹس  کی ہسپتالوں میں روٹیشنز ہوں گی۔نئے کریکلم کے تحت نرسوں کو 200 سکلز سکھائی جائیں گی۔

پروگرام کے دوران  سٹوڈنٹس کو 72 کورسز پڑھائے جائیں گے۔نیا نصاب یو ایچ ایس میڈیکل ایجوکیشن ،نرسنگ ڈیپاٹمنٹس کی مشترکہ کاوش سے بنا یا گیا ہے۔فیکلٹی کی صلاحیتیں بڑھانے کیلئے یکم سے 15 جون تک یو ایچ ایس ورکشاپس کروائے گی۔کارکردگی جانچنے کیلئے یو ایچ ایس ہر سمسٹر میں کالجز کے سرپرائز دورے کرے گی۔