ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو اے ای نے بلیو ریزیڈنسی ویزا کیلئے 180 دن کا ملٹی انٹری پرمٹ متعارف کرا دیا

یو اے ای نے بلیو ریزیڈنسی ویزا کیلئے 180 دن کا ملٹی انٹری پرمٹ متعارف کرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والے غیر ملکیوں کے لیے بلیو ریزیڈنسی ویزا کے حصول کے لیے 180 دن کا ملٹی انٹری پرمٹ باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا ہے۔

یہ پرمٹ فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور بندرگاہ سیکیورٹی (ICP) کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ اہل غیر ملکی اب ICP کی ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے آسانی سے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

بلیو ریزیڈنسی ویزا کیا ہے؟
یہ ایک 10 سالہ رہائشی اجازت نامہ ہے جو ان افراد کے لیے مخصوص ہے جو ماحول، موسمیاتی تبدیلی، سبز ٹیکنالوجی، یا پائیداری کے شعبے میں سرگرم عمل ہیں۔ اس ویزے کا مقصد ماحولیاتی ماہرین، سائنسدانوں، سرمایہ کاروں، اور نجی و سرکاری اداروں سے وابستہ ماہرین کو یو اے ای میں مدعو کرنا ہے تاکہ ملک کو کلائمٹ ایکشن اور ماحولیاتی اختراع کا عالمی مرکز بنایا جا سکے۔

درخواست  کے طریقہ کار کے مطابق آن لائن درخواست صرف 5 مراحل پر مشتمل ہے۔ فارم مکمل کرنے میں صرف 7 منٹ لگتے ہیں۔ضروری دستاویزات میں کم از کم 6 ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، حالیہ تصویر، اہلیت کا ثبوت (سروسز یا تجربے کا) شامل ہیں۔درخواست جمع کرانے کے بعد عمل ایک ورکنگ دن میں مکمل ہو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ یو اے ای اس سے قبل گولڈن ویزا اور گرین ویزا جیسے طویل مدتی رہائشی منصوبے بھی متعارف کرا چکا ہے اور بلیو ریزیڈنسی ان میں ایک اہم اضافہ ہے۔