طاہر جمیل : الیکٹرک بسوں میں کارڈسےکرائےکی ادائیگی کامنصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا,سمارٹ بسوں میں سمارٹ "فیئرکولیکشن سسٹم" کاخواب شرمندہ تعبیرنہ ہوسکا.
تفصیلات کے مطابق مسافروں کی سہولت کیلئےکرائےکارڈسےاداکرنےکی سہولت متعارف کروائی گئی تھی۔منصوبےکےافتتاح کےموقع پروزیراعلیٰ نے300کارڈزتقسیم کئے۔آٹومیٹڈفیئر کولیکشن سسٹم نہ ہونےسےوزیراعلیٰ کی جانب سےکارڈزکااجرابھی بےسود کیا گیا تھا۔بس میں موجودڈیجیٹل سکرین سےسوائپ کرکےکرایہ اداکرنےکی سہولت مہیاکی جانا تھی۔
ذرائع کے مطابق سسٹم فعال نہ ہونےسےمسافرکیش میں ادائیگی پرمجبور ہیں۔سسٹم فعال نہ ہونےسےپنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نےکارڈزکااجرابھی روک دیا۔3ماہ گزرجانےکےباوجودکارڈزکااجرانہ ہوسکا۔
منصوبےکاسافٹ ویئراورکارڈسےادائیگی کاسسٹم پی آئی ٹی بی کےذمہ تھا۔