ویب ڈیسک: پاک بھارت جنگی ماحول کے باعث راولپنڈی میں ملتوی کیے گئے ایف اے کے پرچے اور میٹرک کے پریکٹیکل امتحانات کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایف اے کا 7 مئی کو ملتوی ہونے والا پرچہ (اسلامک اسٹڈیز اور اکاؤنٹنگ) اب 16 جون کو لیا جائے گا۔
9 مئی کو ملتوی ہونے والا ترجمتہ القرآن کا پرچہ اب 31 مئی کو ہوگا۔میٹرک کا 7 مئی کا ملتوی پریکٹیکل (کیمسٹری، فوڈ نیوٹریشن، ٹیلرنگ) اب 27 مئی کو لیا جائے گا۔
9 مئی کو ملتوی ہونے والا میٹرک پریکٹیکل اب 29 مئی کو منعقد ہوگا۔
ایجوکیشن بورڈ نے اس حوالے سے باقاعدہ سرکلر جاری کر دیا ہے۔ امتحانات پہلے سے مقرر کردہ سینٹرز میں ہی ہوں گے تاہم طلبہ کو نئی رول نمبر سلپس جاری کی جا چکی ہیں۔