ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرمی کی شدت میں اضافہ،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی

گرمی کی شدت میں اضافہ،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم:سورج نے آنکھیں دیکھانا شروع کر دیں،دن کے آغاز سے ہی شہر کا موسم شدید گرم ہے۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں،رواں ہفتے کے دوران پارہ 43 ڈگری تک ریکارڈ کیا جائیگا۔
 دوسری جانب شہر میں آلودگی بھی کم نہ ہو سکی،ایئر کوالٹی انڈیکس 180ریکارڈ کیا گیا۔لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا۔

ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے 20 مئی تک ہیٹ ویو کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب، سندھ، بلوچستان، بالائی پنجاب، کے پی، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت 5 سے7 ڈگری زیادہ رہے گا۔

بالائی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے سے برف پگھلنے کی رفتار تیز ہونے کا خدشہ ہے۔

شدید گرمی کے باعث بچوں، خواتین اور بزرگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔