سٹی42: پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں کا پہلا اعلان سامنے آ گیا۔
پنجاب یونیورسٹی نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
پنجاب یونیورسٹی میں تعطیلات کا آغاز 5 جون سے ہوگا.
یونیورسٹی میں موسم گرما کی تعطیلات 29 اگست تک جاری رہیں گی.
پنجاب یونی ورسٹی میں چھٹیوں کے اعلان کا اطلاق یونی ورسٹی کے لاہور سے باہر دوسرے شہروں میں تمام کیمپس پر بھی ہو گا۔
تمام ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ کو سمسٹر 8 کی باقی کلاسز چھٹیوں سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
انتظامیہ نے آج بدھ کے روز جاری ہونے والے حکمنامہ مین بتایا ہے کہ تمام ڈیپارٹمنٹس کے تمام ٹیچرز کو 9 ویں سمیسٹر کا کام بروقت مکمل کرنا ہو گا۔ صرف بہت غیر معمولی حالات میں گرمی کی چھٹیوں کے دوران کلاسز لگانے کی اجازت ہوگی۔