ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

 موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر  میدانی علاقوں میں  موسم خشک  اور گرم رہے گا،  جنوبی پنجاب، مشرقی بلوچستان ، بالائی  خیبر پختونخوا، میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان ، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

منگل کے روز موسم کی صورتحال کے حوالےسے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  ہلکی بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر  اضلاع میں دن میں موسم خشک اور گرم  رہے گا۔ چترال، دیر، سوات ،ایبٹ آباد، مانسہرہ ،مہمند، کرم اور کوہستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر  اضلاع میں   موسم خشک اور گرم  رہنے کا امکان ہے، جبکہ مری ، گلیات، خطہ پوٹھوہار ، سیالکوٹ، گجرات،  سرگودھا، ساہیوال ،  ڈی جی خان میں   آندھی  اوربگرج چمک کے ساتھ  ہلکی  بارش کا امکان ہے ، بلوچستان کےبیشتر  اضلاع میں   موسم خشک اور گرم  رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق قلات، بارکھان ،خضدار اور گرد و نواح میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ، سندھ کے بیشتر  اضلاع میں   موسم خشک اور گرم رہے گا۔ سکھر، لاڑکانہ،  ،کراچی ، دادو  اور گرد و نواح میں گردآلود ہواؤں آندھی اور گرج چمک   کے ساتھ بارش   کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں   چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer