محسن نقوی صغراں بی بی کی عیادت کیلئے میو ہسپتال پہنچ گئے

محسن نقوی صغراں بی بی کی عیادت کیلئے میو ہسپتال پہنچ گئے
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی ساہیوال بھگدڑ میں زخمی ہونے والی خاتون صغراں بی بی کی عیادت کو میو ہسپتال پہنچ گئے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے  میو ہسپتال سرجیکل ٹاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صغریٰ بی بی اب صحت یاب ہو گئیں ہیں، ساہیوال سے مریضہ کو لاہور منتقل کیا گیا تھا،اللہ تعالیٰ نے انہیں زندگی دی ہے، سب ڈاکٹرز کا شکریہ کہ جنہوں نے ان کا خیال رکھا۔

محسن نقوی نےکہا کہ کوئی بھی ایسا شخص جو جناح ہاؤس  میں نہیں تھا اسکا ٹرائل نہیں ہوگا۔ پنجاب پولیس ہر ممکن کوشش کررہی ہے کہ ملوث کرداروں کو ہی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے صحافی نے سوال کیا " آپ کی حکومت غیر آئینی ہے؟؟ جس پر انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں انہیں آپ خود جواب دے دی۔

آئی جی پنجاب اور  نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم بھی محسن نقوی کے ہمراہ موجود  تھے۔

Bilal Arshad

Content Writer