ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی کرکٹر آصف علی کا چالان ہونے پر ٹریفک وارڈن نے کیا کیا؟ ویڈیو دیکھیں

قومی کرکٹر آصف علی کا چالان ہونے پر ٹریفک وارڈن نے کیا کیا؟ ویڈیو دیکھیں
کیپشن: Muhammad Asif Ali
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور میں سٹی ٹریفک پولیس نے کالے شیشوں پر قومی کرکٹر آصف علی کی گاڑی کا چالان کر دیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق قومی کرکٹر آصف علی کی گاڑی کا چالان اچھرہ کے قریب کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ ٹریفک وارڈنز نےکرکٹر آصف علی کی گاڑی پر لگےکالے پیپر بھی اتار دیے، آصف علی نے غلطی پر چالان بخوشی قبول کیا، انہیں پانچ سو روپے کا چالان کیا گیا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق قانون کی بالادستی قائم کرنی ہے تو بلاتفریق کارروائی کرنا ہوگی۔

ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ایک صارف نے لکھا کہ گاڑی کے شیشوں پر بلیک پیپر لگانے پر کرکٹر آصف علی کا چالان، آصف علی نے بخوشی چالان کروایا اور پیپر بھی اتروا دئیے، انہیں اندازہ نہیں تھا کہ لاہور میں بلیک پیپر کےخلاف کریک ڈاؤن ہورہا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer