ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد : مختلف علاقوں میں غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف گرینڈ سرچ آپریشنز

اسلام آباد : مختلف علاقوں میں غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف گرینڈ سرچ آپریشنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف گرینڈ سرچ آپریشنز کیے گئے ۔ 

تھانہ سہالہ،گولڑہ،سمبل،سنگجانی ، بہارہ کہو،شمس کالونی،ہمک اور تھانہ کوہسار کے علاقوں میں سرچ آپریشنز کیا گیا۔ جس کے دوران 80 مشکوک افراد اور 30 موٹر سائیکلوں کو تھانوں میں منتقل کر دیا گیا۔ 

سرچ آپریشن کے دوران 1266 افراد اور 565 گھروں کو چیک کیا گیا۔ اس کے علاوہ 77 دوکانوں اور 18 ہوٹلز کو چیک کیا گیا۔

215 موٹر سائیکلوں اور 90 گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ دورانِ سر چ آپریشن 13 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کیا گیا ۔ دورانِ سرچ آپریشنز 02 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی