سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ لاہور میں بارشوں کا سلسلہ 16 مارچ تک جاری رہے گا ۔
شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا کی رفتار 11 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ، نمی کا تناسب 89 فیصد رہا۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز تک شہر کا مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، بارشوں کا سلسلہ 16 مارچ تک جاری رہے گا ۔
دوسری جانب علاوہ ازیں راولپنڈی میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے محکمہ موسمیات نے اب تک ہونے والی بارشوں کا ریکارڈ جاری کرتے ہوئے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔سعید پور گاؤں میں سب سے زیادہ 9 ملی میٹر بارش ریکارڈہوئی، پی ایم ڈی ایچ ایٹ ٹو میں 11 ملی میٹر ، نیو کٹاریاں میں 10 ملی میٹر جبکہ شمس آباد اور گوالمنڈی میں 6،6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔