ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:  ماہ شوال کا چاند دیکھنے کے لیےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جو جمعرات کے روز  اسلام آباد  میں منعقد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق  اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین ولانا عبدالخبیر آزاد  کریں گے۔

دوسری جانب زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس  ایوان اوقاف میں منعقد کیا جائے گا جہاں شہر اور پنجاب کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول کی جائیں گی۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان موصول ہونے والی مستند شہادتوں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

 اس سلسلے میں محکمہ موسمیات اور سپارکو سے بھی تکنیکی معاونت حاصل کی جائے گی۔

حتمی اعلان کے مطابق عیدالفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کی جانب سے کیا جائے گا۔