ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت  کا غیر قانونی اسلحہ کیسز کی سماعت کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ

پنجاب حکومت  کا غیر قانونی اسلحہ کیسز کی سماعت کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے ہر ضلع میں خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، یہ عدالتیں اسلحہ کیسز کا ٹرائل 45 دن میں مکمل کرنے کی پابند ہوں گی۔

خصوصی عدالتوں کے قیام کے لیے پنجاب حکومت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے مشاورت کرے گی۔ ہر عدالت میں سیشن یا ایڈیشنل سیشن جج کو پریزائیڈنگ آفیسر مقرر کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، ناجائز اسلحہ کے مقدمات کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی اور دو دن سے زیادہ التوا نہیں دیا جائے گا۔ اگر ملزم یا وکیل پیش نہ ہو تو عدالت سرکاری خرچ پر وکیل مقرر کر کے ٹرائل جاری رکھے گی۔

خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی جا سکتی ہے۔

اس اقدام سے غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں جلد اور مؤثر فیصلوں کو یقینی بنانے کی توقع ہے۔