ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستان ریلویز کا عید کے موقع پر چار سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

 پاکستان ریلویز کا عید کے موقع پر چار سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف : پاکستان ریلویز  نے وزیر ریلوے کی ہدایت پر عید کے موقع پر چار خصوصی سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پہلی عید سپیشل ٹرین 16 مارچ کو لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ دوسری ٹرین 17 مارچ کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ کی جائے گی۔ تیسری عید سپیشل ٹرین 17 مارچ کو  کراچی سے پشاور کے لیے چلائی جائے گی، جبکہ چوتھی ٹرین 18 مارچ کو کراچی سےلاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

پاکستان ریلویز کے حکام نے بتایا ہے کہ عید کی ٹرینیں خصوصی طور پر مسافروں کی سہولت، بڑھتی ہوئی طلب اور سفر کے دوران آسانی کے لیے چلائی جا رہی ہیں۔ مسافر وقت پر ٹکٹ بکنگ کروا کر اپنی نشستیں یقینی بنا سکتے ہیں۔