ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہولی پر مسجدوں کو ترپالوں سے ڈھانپنا پڑ گیا

Uttar Pardesh, Yogi Sarkar, BJP Government in UP State, Holi
کیپشن: اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ھکومت نے مسلمانوں کو اذیتیں دینے کے لئے جتنے طریقے گزشتہ چند سال مین ایجاد کئے اتنے سنگھ پریوار کے تمام متعصب لیڈر اسی سال مین نہیں اپنا سکے۔ اب ہولی کے روز مسجدوں کو ترپالوں سے ڈھانپ دینا، اتر پریش کی حکومت کا نیا کارنامہ ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  بھارت  کی ریاست اترپردیش میں ہندو انتہاپسندوں کی شرپسندی کے خدشے کے باعث ہولی پر مساجد اور مزارات کو ترپالوں سے ڈھانپ دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کے جمعے کے روز ہولی کا تہوار  آنے پر ہندو مسلم کشیدگی کے خدشات پر ضلع شاہجہاں پور میں 75 سے زائد مساجد اور مزارات کو ترپالوں سسے ڈھک دیا گیا۔

ہولی کی وجہ سے سنبھل کی شاہی جامع مسجد سمیت ریاست کی کئی مساجد میں نماز جمعہ کا وقت بھی تبدیل کردیا گیا۔ 

جمعہ کے روز ضلع سنبھل سمیت دیگر حساس علاقوں میں بڑی تعداد میں پولیس کی نفری تعینات رہی، سکیورٹی کے سخت انتظامات کیےگئے۔

مقامی انتظامیہ نے مسلمان شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت بھی جاری کی تھی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاستی وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ اور اتر پردیش کے قصبے سنبھل کے پولیس افسران نے مسلمانوں کے بارے میں اشتعال انگیز بیانات بھی دیے اور جمعے کی نماز گھروں پر پڑھنے کی ہدایت دیتے ہوئےکہا تھا کہ اگر ہولی کے رنگوں پر اعتراض ہے تو مسجد جانے کی ضرورت نہیں۔

خیال رہےکہ ضلع سنبھل میں کئی ماہ پہلے مسجد کی جگہ مندر کے تنازع پر ہندو مسلم فسادات پر کئی ہفتوں کشیدگی رہی تھی۔