ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن، محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن، محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مہمند میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ 

  وزیر داخلہ محسن نقوی نے  جام شہادت نوش کرنیوالے 2 جوانوں کو زبردست الفاظ میں  خراج عقیدت پیش کیا ، انہوں نے شہید جوانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے  مذموم عزائم کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، سیکورٹی فورسز نے بروقت اور موثر کارروائی کرکے 9 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں پاک دھرتی کا بوجھ ہیں، قوم کی حمایت سے اس ناسور کا خاتمہ کریں گے۔ 

 سکیورٹی فورسز  نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 9 خوارج جہنم واصل کردیے۔