ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے باعث مسلمانوں کیخلاف پرتشدد واقعات ہوئے، یوسف رضاگیلانی

مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے باعث مسلمانوں کیخلاف پرتشدد واقعات ہوئے، یوسف رضاگیلانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : قائم مقام صدر سید یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے باعث مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات ہوئے، مسلمانوں کے خلاف تعصب، نفرت اور امتیازی سلوک کے خلاف متحدہونا ناگزیر ہے۔

یوسف رضاگیلانی نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں عالمی سطح پر مذاہب کے احترام کو یقینی بنانے پر زور دیا، کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف غلط فہمیوں اورمنفی پروپیگنڈے سے چیلنجز درپیش ہیں، مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے باعث مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات بھی ہوئے،بعض ممالک میں سیاسی گروہ اور انتہا پسند افراد مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات چلاتے ہیں ، مغربی میڈیا میں اسلام اور مسلمانوں کو دہشت گردی یا انتہا پسندی سے جوڑا جاتا ہے، سوشل میڈیا پر غلط معلومات کے ذریعے اسلام کو ایک متشدد مذہب کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔

قائم مقام صدر نے عالمی سطح پر مذاہب کے احترام کو یقینی بنانے اور نفرت انگیز بیانیے کے خلاف مؤثر قانون سازی کا مطالبہ کرتے ہوئے بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمے کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کو اقوام متحدہ سے منظور کرانے میں قائدانہ کردار ادا کیا، مسلمانوں کے خلاف تعصب، نفرت اور امتیازی سلوک کے خلاف متحدہونا ناگزیر ہے۔