ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کا معاملہ، سماعت 18 مارچ کو ہوگی

بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کا معاملہ، سماعت 18 مارچ کو ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف/جمال الدین: بانی پی ٹی آئی کا نو مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں کا معاملہ،لاہور ہائیکورٹ نے بانی ہی ٹی آئی کی جلد سماعت کے لئے دائر درخواستیں 18 مارچ کو سماعت کے لئے مقرر کردیں جبکہ ڈاکٹریاسمین راشدکی 4 مقدمات میں بعدازگرفتاری ضمانت پرسماعت آج ہو گی۔
 لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 18 مارچ کو سماعت کرے گا،جسٹس طارق سلیم شیخ دو رکنی بینچ میں شامل ہیں ،،بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس حملہ کیس دیگر مقدمات میں متفرق درخواستیں دائر کیں ،،آٹھ مقدمات میں ضمانت کے لیے ہائیکورٹ میں گزشتہ سماعت 16 جنوری کو ہوئی تھی ، درخواستوں میں کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں سانحہ 9مئی تھانہ شادمان نذرآتش اورعسکری ٹاورحملہ سمیت دیگرمقدمات، ڈاکٹریاسمین راشدکی 4 مقدمات میں بعدازگرفتاری ضمانت پرسماعت آج ہو گی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل برہان معظم ملک دلائل کیلئے پیش ہونگے۔
آج عدالت نےوکیل کوضمانتوں پر دلائل کیلئےآخری مہلت دےرکھی ہے، انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل سماعت کریں گے۔

عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ ضمانتوں پر دلائل دیں یا ضمانت واپس لے لیں ۔