ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش,محکمہ موسمیات کی شدید سردی کی پیشگوئی

تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش,محکمہ موسمیات کی شدید سردی کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سپیل داخل, محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش اور بلند وبالاپہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی۔

شہر لاہور کا  صبح کے وقت خنک ہوائوں سے  موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کے 10فیصد امکانات موجود ہیں۔ماہرین موسمیات نے بتایا کہ شہر کا  موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ،  کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

 لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 152 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث شہر فضائی آلودگی کے حوالے سے تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔عسکری ٹین 160 اور ویلنشیا ٹاؤن میں فضائی آلودگی کی شرح 159 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فیز 8 ڈی ایچ اے میں فضائی آلودگی کی شرح 158 ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ ماحولیات نے شہریوں کو فضائی آلودگی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، جیسے کہ غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنا اور ماسک کا استعمال کرنا۔

شہر قائد میں موسم نسبتاً گرم ہے اور موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ  جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔شمال مشرق سمت سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی اور ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 70 فیصد کے درمیان ہے۔ کراچی کا فضائی معیار مضر صحت ہے اور شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 153 پرٹیکولیٹ میٹرز پر ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث کراچی پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سپیل داخل ہوگیا۔فیصل آباد میں گرج چمک کے ساتھ بادل خوب برسے، ژالہ باری سے گلیاں سفید ہوگئیں، مری میں بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا، قصور،چکوال، اٹک، گجرات، جہلم، اوچ شریف میں بھی ابر رحمت ہوئی، بعض علاقوں میں ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچا۔چترال، کالام، بالاکوٹ اور بنوں میں بھی بارش سے موسم سرد ہوگیا، گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی، بالائی علاقوں میں برفباری نے سماں باندھ دیا، وادی نیلم میں برف باری کے بعد بالائی وادی کی رابطہ سڑکیں بدستور بند رہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلودرہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام ، مانسہرہ،ایبٹ آباد، نوشہرہ، صوابی، مردان ، بونیر، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسما عیل ، باجوڑ، مہمند، کرم، خیبر اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند وبالاپہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 

 پنجاب میں راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال،بھکر ، لیہ، نورپورتھل، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا،میانوالی، خوشاب، گجرات ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور ،گوجرانوالہ، فیصل آباد ،سا ہیوال اور شیخوپورہ میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے تاہم  مری،گلیات اور گردونوا ح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش /ہلکی برفباری کا امکان ہے  جبکہ ملتان، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور بہاولپور میں آندھی / تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ چند مقاما ت پر گرج چمک اور ہلکی بارش کی تو قع ہے۔
 بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے تاہم کوئٹہ، زیارت ،چمن، لورا لائی، سبی، قلعہ عبد اللہ ، قلعہ سیف اللہ، قلات، مو سی خیل ، ژوب اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کا قوی امکان ہے،سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ زیریں اضلاع میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ 

   کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔