بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کیلئے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے 4 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی۔ 

 پیپلز پارٹی کی طرف سے جمعے کو جاری کردہ اطلاعات کے مطابق کمیٹی میں سید خورشید شاہ، فیصل کریم کنڈی، محمد علی شاہ باچااور شجاع خان شامل ہیں، پنجاب میں بھی مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطوں اور مذاکرات کیلئے  کمیٹی قائم کردی گئی ہے،پنجاب کیلئے قائم کی گئی کمیٹی میں راجہ پرویز اشرف، سید حسن مرتضیٰ ،ندیم افضل چن اور سید علی حیدر گیلانی شامل ہیں۔