ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ تعلیم میں بد نظمی کی انتہا، ہزاروں طلبا کا مستقبل خطرے میں پڑگیا

محکمہ تعلیم میں بد نظمی کی انتہا، ہزاروں طلبا کا مستقبل خطرے میں پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض ) پرائمری سکولوں کیلئے 36 ہزار سے زائد کتابوں کی عدم دستیابی، لاہور کے سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم متاثر ہونے کا خدشہ، ڈی ای او سکینڈری ہمایوں شاہد کا کہنا ہے کہ پی ایم آئی یو کو کتابوں کی فراہمی کیلئے ڈیمانڈ بھیج دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں مفت کتابوں کی تقسیم کیلئے بنائے گئے 5 ویئر ہاؤس میں پرائمری کی کتابوں کی بڑے پیمانے پر کمی ہے۔ کتابوں کی قلت سے رواں سال 12 ہزار بچوں کا داخلہ کم ہونے کا خدشہ ہے۔ ڈی ای او سکینڈری ہمایوں شاہد کا کہنا ہے کہ کتابوں کی کمی کو جلد پورا کرلیا جائےگا۔

پنجاب ٹیچرز یونین کے نائب صدر امتیاز اعوان کا کہنا ہے کہ سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم جاری رکھنے کیلئے فوری کتابیں فراہم کی جائیں۔