لیسکو ڈپٹی ڈائریکٹر میٹریل انسپکشن کے والد کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

لیسکو ڈپٹی ڈائریکٹر میٹریل انسپکشن کے والد کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

سٹی42: لیسکو کے ڈپٹی ڈائریکٹر میٹریل انسپکشن امجد حسین ناگرہ کے والد کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی بحریہ ٹاون میں ہپوئی، مرحوم کے مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

سابق ڈی ایس پی چوہدری فضل ناگرہ جمعرات کے روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، ان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، قرآن خوانی میں سابق چیف انجینئر لیسکو طارق محمود، سابق مینجر مظفر چیمہ، ارشد گھمن،ایس ڈی او سیفٹی عامر غفار، ایس ڈی او سٹریٹ لائٹ اکبر سعید،ایس ڈی او نشتر کالونی جنید اقبال اور مینجر سیفٹی لیسکو احسن گیلانی سمیت عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

  قرآن خوانی میں بیرسٹر سعید ناگرہ سمیت نعت خوانوں نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کئے، اختتام پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔

شازیہ بشیر

Content Writer