ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسٹمزانٹیلی جنس کا کریک ڈاؤن،سمگل شدہ بی ایم ڈبلیو گاڑیاں ضبط کرلی گئیں

کسٹمزانٹیلی جنس کا کریک ڈاؤن،سمگل شدہ بی ایم ڈبلیو گاڑیاں ضبط کرلی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ضوان نقوی:کسٹمز انٹیلی جنس کا سمگل شدہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، بحریہ ٹاؤن اور جوہر ٹاؤن کے علاقہ سے ایک کروڑ روپے مالیت کی سمگل شدہ بی ایم ڈبلیواور مارک ایکس گاڑیاں ضبط کرلی گئیں۔

کسٹمزانٹیلی جنس کی ٹیم نے سمگل شدہ گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں تیزکردیں،کسٹمزانٹیلی جنس نےجوہرٹاؤن کینال روڈ سے مارک ایکس گاڑی قبضے میں لے لی۔ سمگل شدہ مارک ایکس اللہ دتہ نامی ڈرائیور چلا رہا تھا۔ کسٹمز انٹیلی جنس حکام کے مطابق دوہزار پانچ ماڈل مارک ایکس کارکو بی ڈبلیو زیروبیالیس نمبرکی جعلی نمبر پلیٹ لگائی گئی تھی۔ اسی طرح کسٹمز انٹیلی جنس نےبحریہ ٹاون تلوارچوک کے قریب کھڑی سمگل شدہ بی ایم ڈبلیو کار بھی قبضہ میں لے لی۔ بی ایم ڈبلیو کار کو بی بی جی ٹریپل نائن نمبرکی جعلی پلیٹ لگائی گئی تھی۔

 حکام کےمطابق دونوں لگژری کاروں کی مالیت ایک کروڑروپےسےزائد ہے۔کسٹمزانٹیلی جنس آفیسرآغا سلطان حیدر،ذوالفقار علی ڈوگر،حامد بابر،سہیل مرتضی،زمان رانجھا،احتشام نوید اورندیم احسن چھاپہ مارٹیم میں شامل تھے، حکام کے مطابق سمگل شدہ کاریں افغانستان سےمتصل بارڈرز کےذریعے پاکستان کی حدودمیں داخل کرکےمختلف شہروں تک پہنچائی جاتی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں گاڑیوں کےمالکان کا سراغ لگانے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔