ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جہاں دوران آپریش فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،  ہلاک دہشت گردوں میں سرکردہ دہشت گردسہیل عرف عظمتو،حاجی گل عرف زرقوی  شامل ہیں۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کےدوران دہشت گردوں کاٹھکانہ تباہ کردیاگیا۔ ہلاک دہشت گردوں سےہتھیاراورگولیاں برآمد ہوئیں۔ مقامی لوگوں کی جانب سےآپریشن کوسراہاگیا۔ علاقےمیں ممکنہ دہشت گردوں کےخاتمےکیلئےکلیئرنس آپریشن بھی کیاگیا۔ سیکیورٹی فورسزدہشت گردی کےخاتمےکیلئےپرعزم ہیں۔