ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امن معاہدے پر دستخط ہوگئے، آبنائے ہرمز جمعہ کو مکمل بحال ہوجائے گی؛ ٹرمپ

امن معاہدے پر دستخط ہوگئے، آبنائے ہرمز جمعہ کو مکمل بحال ہوجائے گی؛ ٹرمپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امن معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں، آبنائے ہرمز جمعہ کو مکمل بحال ہوجائے گی۔ 

امریکی صدر ٹرمپ نے فرانسیسی صدر کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آبنائے ہرمز کھل چکی، جمعہ کو مکمل بحال ہوجائے گی۔ انہوں نے تصدیق کی کہ امن معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا، ایران میں اب سمجھدار قیادت موجود ہے۔ 

امریکی صدر نے کہا کہ ہم کچھ بارودی سرنگیں ہٹانے کی کوشش کررہےہیں ، بحری جہازوں نے آبنائے ہرمز کو عبور کرنا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا اہم یہ ہے تیل کی قیمتیں کم ہوں اور اسٹاک مارکیٹ اوپر جائے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایران سے تعلقات خوشگوار ہونے کی امید ہے ، دستخطی تقریب میں شرکت شاید نہ کرسکوں۔ ایران کے معاملے پر اتحادیوں سے مدد کی ضرورت نہیں, اتحادیوں سے مدد لینے کا ایڈیا برا نہیں ، دیکھنا ہوگا ہم لبنان کو کس طرح مضوط کریں گے. 

فرانسیسی صدرنے اس موقع پر کہاکہ فرانسیسی فوج آبنائے ہرمز میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، انحصار امریکا کی جانب سے ہماری پیش کش قبول کرنے پر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا ایران امن معاہدے کے باعث رواں سال کا جی 7 اجلاس اہمیت کا حامل ہے، یہ معاہدہ عالمی معشیت اور دنیا بھر کے امن کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوگا ۔  

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ اوباما کے برے معاہدے سے مختلف ہے، معاہدے کا بنیادی مقصد تہران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا  اور امن قائم کرنا ہے ، ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے یہ ہی ڈیل کی اصل روح ہے. انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے بعد مارکیٹس بحال ہورہی ہیں ، ایران کے ساتھ ہونے والا امن معاہدہ انتہائی شاندار ہے، جے ڈی وینس ایران کے ساتھ امن معاہدے کی تقریب پر دستخط  کی تقریب میں شرکت کرسکتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدے کی دستخط کی تقریب میں شرکت کروں۔ 

امریکی صدر نے کہاکہ ایران طے شدہ باتوں پر عمل نہیں کرے گا تو پابندیاں نہیں ہٹائی جائیں گی، امریکا ایران معاہدے کی تمام تٖفصیلات دستخط کے بعد ہی منظر عام پر لائی جائیں گی ، دستخط کے بعد ڈیل کا مسودہ جاری کریں گے۔