ویب ڈیسک : شہرِ قائد میں 3 نوجوان سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے، ریسکیو ٹیم نے ایک نوجوان کو بچالیا، جبکہ ایک کی لاش نکال لی گئی، تاہم ڈوبنے والے تیسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔
کراچی میں منوڑہ کے ساحل کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوع پر پہنچی۔
ریسکیو آپریشن ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے کیا، دورانِ آپریشن ایک نوجوان کی لاش نکال لی گئی جبکہ ایک کو بچالیا گیا ہے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے تیسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت 35 سالہ علی اوربیہوشی کی حالت میں ملنے والے نوجوان کی شناخت فرحان کے نام سے ہوئی ہے۔