سٹی 42 : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ترکیہ کے وزیر خارجہ کا ٹیلفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں وزرا کی جانب سے اسرائیلی جارحیت اور ایران پر حملوں سے تشویش کا اظہار کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کی جانب سے اگلے ہفتے استنبول میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی گئی ۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، ترکیہ صدر رچپ طیپ اردوان کے اعزاز میں منعقدہ اسلامک کوآپریشن یوتھ فورم کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔