سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے نئے ہائی کمشنر برائے بنگلہ دیش کی منظوری دیدی۔
وزرات خارجہ نے تعیناتی کی سفارش کی تھی ،عمران حیدر بنگلہ دیش میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ہونگے، عمران حیدر اسوقت پاکستان کے میانمار میں سفیر ہیں، عطیہ اقبال قطر میں پاکستان کی نئی نائب سفیر ہونگی,حسنین یوسف شام کے لئے پاکستان کے ناظم الامور تعینات کیے گئے ،نعیم حیدر چیمہ کینڈا کے لئے نئے ڈپٹی ہائی کمشنر،رومان وزیر جرمنی کے لئے پاکستان کے نئے ڈپٹی سفیر ،فوزیہ احمد متحدہ عرب امارات کئے لئے نائب سفیر ،الیاس محمود نظامی امریکہ میں ڈپٹی پاکستانی سفیر،اویس اخٓند کے قندھار میں نیا قونصل جنرل ،فید امجد قونصل جنرل برائے برمنگھم تعینات کیے گئے