سٹی 42: ایران اسرائیل جنگ کے پیش نظر ایران سے 450 پاکستانی زائرین کا انخلا مکمل ہوگیا
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام دیتے ہوئے بتایا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر، حکومت پاکستان پاکستانی شہریوں کی فلاح و بہبود اور حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے, ایران سے 450 پاکستانی زائرین کا انخلا گزشتہ روز مکمل کر لیا گیا ہے,ایران میں مقیم پاکستانی طلباء کے محفوظ انخلا کے لیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں,پہلے مرحلے میں 154 طلباء کو نکالا جائے گا, عراق میں پاکستانی زائرین، جو فضائی حدود کی بندش کے باعث پھنسے ہوئے ہیں،ایران میں ہمارا سفارت خانہ ان سے مسلسل رابطے میں ہے, ان کی محفوظ رہائش اور ممکنہ انخلا کے لیے اقدامات جاری ہیں,دفتر خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ (CMU) چوبیس گھنٹے فعال ہے,
رابطہ کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
فون: +92 51-9207887
ای میل: cmu1@mofa.gov.p,
اسحاق ڈار نے کہا خطے میں موجود ہمارے سفارت خانے پاکستانی شہریوں اور زائرین کی مدد اور انخلا کے لیے تمام ضروری اقدامات کی مکمل نگرانی کر رہے ہیں,
